کراچی سے مبینہ اغواء ہوئی لڑکی گھارو میں قتل، منگیتر گرفتار
گھارو میں قتل کراچی کی رہائشی لڑکی کے بے رحمانہ قتل کا معمہ حل ہو گیا، قاتل اس کا اپنا منگیتر نکلا۔کراچی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی لڑکی کو گھارو میں قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے منگیتر کو گرفتار کر لیا۔صدر کی رہائشی لڑکی 3 روز سے لاپتہ تھی۔ لڑکی کی لاش گھارو فلٹر پلانٹ کے قریب سے ملی ہے۔