سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہو گئی۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 4539 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
Leave A Comment