پی آئی اے نے خطے کی صورتحال کے باعث فجیرہ کی پروازیں معطل کر دیں
پی آئی اے نے خطے کی صورت حال کے پیش نظر فجیرہ کیلئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ خلیجی ممالک میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر ایئر لائن نے اگلے 48 گھنٹے کے لیے فجیرہ کے لیے اپنی پروازیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔متحدہ عرب امارات کے شہر العین کے لیے ایئر لائن کی پروازیں حسب معمول جاری رہیں گی۔فی الحال متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں صرف العین کے لیے ہی آپریٹ کی جائیں گی۔