تازہ ترین

خام تیل کے اونچے بھاؤ اور شرح سود اضافے کی افواہوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی توجہ خام تیل سے منہگائی کی زور پکڑتی توقعات پر رہی۔کاروباری دن میں ایک موقع پر بازار میں یہ افواہیں بھی رہی کہ اسٹیٹ بینک شرح سود 50 بیسسز پوائنٹس بڑھا سکتا ہے۔ جس سے ایک موقع پر 100 انڈیکس کی گراوٹ 3000 سے زائد پوائنٹس کی رہی۔البتہ کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس نے 2 ہزار 541 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 970 پر کیا۔بازار میں آج 57 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 287 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 728 ارب روپے ہوگئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement