تازہ ترین

شاہ لطیف ٹاؤن میں شکایت کرنے پر پڑوسی نے بیٹے کی شکایت لے کر آنے والے پڑوسی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی درخشاں شادی حال کے قریب  پڑوسی کی فائرنگ سے پڑوسی جاں بحق ہوگیا ، مقتول نے ملزم سے اس کے بیٹے کی شکایت کی تھی جس پر ملزم نے طیش میں آکر پڑوسی کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر پوچھ گچھ کے لیے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ عامر ولد سید بادشاہ کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول عامر نے اپنے پڑوسی زاہد جدون کو اس کے بیٹے کی گھر جا کر شکایت کی تھی کہ اس کا بیٹا میرے بچے کو تنگ کرتا ہے جس پر ملزم نے اپنے بیٹے کو سمجھانے کے بجائے طیش میں آکر شکایت کرنے والے پڑوسی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔