تازہ ترین

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کے مطابق لاہور فارنزک لیبارٹری اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ماہرین اب معائنہ کریں گے، گل پلازا کا معائنہ کرنے میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ عمارت کو پہلے ہی مخدوش قرار دیا جاچکا ہے، فارنزک ٹیم ماہرین کے ہمراہ گل پلازا میں آتشزدگی کی وجوہات پر کام کرے گی۔ ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں 73 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 23 جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی جاچکی ہے۔