تازہ ترین

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 268 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 ایشیائی مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.89 فیصد کا اضافہ ہوا، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 1.71 فیصد کی تیزی آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.13 فیصد کی معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement