کراچی: عیسیٰ نگری میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں نوجوان کو روڈ پر فائرنگ کرتے اور پھر پولیس اہلکاروں کو آتے دیکھا گیا ہے۔
عیسیٰ نگری کے قریب گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں حماد نامی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں حماد کو روڈ کراس کرتے اور اپنے دوست شہریار کی گاڑی کی طرف آتے دیکھا جاسکتا ہے۔حماد نے اپنے دوست کی کالے رنگ کی گاڑی سے پستول نکال کر اچانک فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی آواز سن کر قریب موجود عزیز بھٹی تھانے کے پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے۔فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو سڑک کراس کرکے کار کے قریب آتے دیکھا جاسکتا ہے، حماد نے کار میں بیٹھتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی۔فوٹیج میں ایک پولیس اہلکار کو کار کی جانب آتے اور فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، فائرنگ کے دوران گاڑی پر گولیاں لگی جبکہ حماد بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، جو بعد میں دم توڑ گیا۔
فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کو پیش آیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
Leave A Comment