تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 616 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 513 پوائنٹس پر آ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 62 ہزار 895 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 63 ہزار 814 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement