تازہ ترین

 

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی، خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔عمان جانے والی خاتون کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر روکا گیا۔ اس سے شادی سے متعلق دستاویزات طلب کی گئیں۔ دورانِ انٹرویو اس کے بیانات میں واضح تضادات سامنے آئے۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کی محمد ریحان کے ساتھ قانونی شادی نہیں ہوئی جبکہ پیش کیا گیا میرج سرٹیفکیٹ جعلی اور ارینجڈ نکلا۔عمان کا ریلیٹو جوائننگ ویزا حاصل کرنے کے لیے اس نے ایجنٹ کے ذریعے جعلی دستاویزات تیار کروائیں۔

ایف آئی اے حکام نے جعلی شادی سرٹیفکیٹ، عمان آئی ڈی اور دیگر مشتبہ دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیں، جبکہ مسافر کے موبائل فون سمیت تمام ریکارڈ مزید تحقیقات کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔