سانحہ گل پلازہ: ریسکیو اداروں کے ایمبولینس ڈرائیورز طلب
سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل کمیشن نے ریسکیو اداروں کے ایمبولینس ڈرائیورز کو طلب کر لیا۔جوڈیشل کمیشن نے ایدھی فاؤنڈیشن کے 4 ڈرائیورز اور ایک اسٹاف ممبر کو نوٹس جاری کر دیا۔چھیپا ویلفیئر کے بھی 18 ڈرائیورز کو طلب کرلیا، تمام ڈرائیورز اور سٹاف کو 5 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریسکیو اداروں کے ایمبولینس ڈرائیورز نے سانحہ گل پلازہ کے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا تھا۔
Leave A Comment