سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔