تازہ ترین

کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کی سہولت اور وقت کی بچت کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا نیا اور جدید طریقہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین نقد رقم کے بغیر بھی اپنے بجلی کے بل آسانی سے جمع کرا سکیں گے۔کے الیکٹرک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین اب منتخب کسٹمر کیئر سینٹرز پر نصب پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں کے ذریعے اپنے بجلی کے بل ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے فوری طور پر ادا کر سکتے ہیں۔

اس نئی سہولت سے صارفین کو بل جمع کرانے کے لیے نقد رقم ساتھ رکھنے یا بینکوں اور دیگر ادائیگی مراکز پر طویل قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے ادائیگی کا عمل زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بن جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق نئی سروس کے تحت پے پاک (PayPak)، ماسٹر کارڈ (Mastercard)، ویزا (Visa) اور یونین پے (UnionPay) سمیت مختلف بین الاقوامی اور مقامی ادائیگی کارڈز کے ذریعے بل ادا کیے جا سکیں گے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement