کراچی :منگھوپیر بند مراد چوک کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 2 افراد جاں بحق
منگھوپیر بند مراد چوک کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تھانہ منگھوپیر کی حدود میں بند مراد چوک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ رمیض عرف راجہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی 25 سالہ اسلام کے نام سے کرلی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج رہا تاہم کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔