کراچی : موبائل فون ڈکیتوں کو نہ دینے پر نوجوان گھر کی دہلیز پر قتل
نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے سعد نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔ واقعے کے وقت گھر میں سعد کے چچا کی منگنی کی تقریب جاری تھی۔نیو کراچی سیکٹر 5L میں ڈکیتوں کی فائرنگ سے سعد نامی نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، گھر میں سعد کے چاچو کی منگنی چل رہی تھی، ڈکیتوں نے گھر کی دہلیز پر موبائل نہ دینے پر گولی ماری۔مقتول سعد کالج کا طالب علم تھا ، مقتول تین بہن بھائیوں میں۔دوسے نمبر پر تھا ،مقتول کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔