عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہونے پرقیمت 5لاکھ 23ہزار762روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونا857روپے مہنگا ہونے پر قیمت 4لاکھ 49ہزار41روپے ہو گئی ۔24قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 128روپے بڑھ کر 8ہزار569روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا10ڈالر فی اونس بڑھ کر 5ہزار10ڈالرکا ہو گیا۔