نوابشاہ میں گاڑی اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔حادثہ نواب شاہ میں قومی شاہراہ سکرنڈ شوگر مل چوک کے قریب پیش آیاجہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں بیٹا اور ایک مرد شامل ہیں.جاں بحق افراد کی میتوں اورزخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement