اوکاڑہ: مختلف مقامات پر دو روڈ حادثات 2 افراد جاں بحق
مختلف مقامات پر دو روڈ حادثات 2 افراد جاں بحق. خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی.
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ بونگہ سوڈھی حجرہ روڈ شیر گڑھ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا .جس کے نتیجے میں ایک 65 سالہ شخص حاجی رفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 60 سالہ خاتون عشراں بی بی اور 25 سالہ نوجوان ثقلین شدید زخمی ہو گیا
دوسرا حادثہ حویلی لکھا کے گاؤں بریت کے قریب پیش آیا جہاں بھی دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار 45 سالہ بشیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثات پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی.جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر شیر گڑھ منتقل کر دیا.جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیں