نیو کراچی میں گھر میں آتشزدگی کے دوران شوہر جھلس کر جاں بحق اور بیوی جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔  اتوار کی صبح نیو کراچی سیکٹر الیون اے لالا گل پارک کے قریب مکان نمبر اے 14 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی، گھر میں آتشزدگی کے دوران ایک شخص جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement