تازہ ترین

 

سائٹ ایریا باوانی چالی میں پولیس مقابلے کے دوران شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دورانِ علاج شہید جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو عباسی شہید اسپتال سے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے آغا خان اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 27 سال ہے جو سائٹ اے ایریا تھانے میں تعینات تھا اور پولیس مقابلے کے دوران اسے سر میں گولی لگی۔ اہلکار نے انتہائی بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔واقعے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔