تازہ ترین

عالمی اور مقامی سونا مارکیٹوں میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔ ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 515 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 658 روپے ہو گئی ہے۔بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر سے کم کر 4438 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

 ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 236 روپے کم ہو کر 8 ہزار 125 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 203 روپے کی کمی کے ساتھ 6 ہزار 965 روپے ہو گئی۔

 گذشتہ کاروباری یعنی بدھ کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 12 ڈالر سستا ہوا تھا۔