کراچی : فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جو آج مزید سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 29 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 68 ہزار 858 ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 47 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس ہے۔
Leave A Comment