کراچی : مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی۔شہر کے مضافاتی علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، بن قاسم، گڈاپ، لانڈھی اور قرب و جوار میں شہریوں نے زمین لرزتے ہوئے محسوس کی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.9 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور مرکز کراچی ہی تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
Leave A Comment