صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا بیگم نصرت بھٹو کی 97 ویں سالگرہ پر پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں “مادرِ جمہوریت” کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کی زندگی وقار، ثابت قدمی اور جمہوری اقدار سے مضبوط وابستگی کی علامت تھی۔ انہوں نے ایک کٹھن دور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ کھڑے ہو کر جرات اور وقار کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ذاتی طور پر بڑے صدمات برداشت کیے، مگر جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنے عزم پر قائم رہیں۔1977 کے بعد، انہوں نے جمہوری تحریک کی قیادت بھرپور انداز میں کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن کی حیثیت سے انہوں نے مشکل ترین وقت میں پارٹی کو متحد رکھا۔ انہوں نے جمہوری قیادت کی اگلی نسل کی رہنمائی کی اور ایک اہم مرحلے پہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہیں۔
Leave A Comment