نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت 4 ڈاکو گرفتار
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں میں 1 خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان سے پستول، 3 موبائل فون، 60 ہزار روپے اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان نے تفتیش کے دوران بڑی واردات کا بھی انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے گزشتہ ماہ پیٹرول پمپ مالک سے 75 لاکھ روپے چھینے تھے اور مزاحمت پر پمپ مالک کو گولی بھی ماری تھی۔ ملزمان کی اس واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔