تازہ ترین

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔

 گڈاپ سٹی پولیس نے سپر ہائی وے سجاد ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 24 سالہ عباس جبکہ زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، نقدی، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement