شدید گرمی میں بھی کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ
شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیہ کی بجلی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔اسی طرح لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ، پاک کالونی میں بھی بجلی کی بندش معمول ہے۔نیو کراچی و نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹر، نارتھ ناظم آباد میں بھی بجلی معطل کی جاری ہے۔شدید گرمی میں بفرزون، شادمان ٹاؤن، گلشن عمیر اور اسکیم 33 میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
Leave A Comment