تازہ ترین

کے الیکٹرک نے17 گھٹنوں بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ 10 میں سے 8 پمپس فعال کردیے گئے۔اتوار کی صبح 6 بجے کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا۔بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کے 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے تھے۔