تازہ ترین

پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26 کی تیسری سہ ماہی تک 856 ملین ڈالرز کما کر زرمبادلہ میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات اور پالیسی تسلسل کے باعث فری لانسرز نے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی تک فری لانسنگ سے حاصل ہونے والی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26 کی تیسری سہ ماہی تک 856 ملین ڈالرز کما کر زرمبادلہ میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے، گزشتہ سال اسی مدت میں یہ آمدن 567 ملین ڈالرز تھی، جس کا مطلب ہے کہ اس سال 289 ملین ڈالرز کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔چیئرمین پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری تربیتی پروگرامز کی بدولت ہر ماہ ہزاروں نئے نوجوان فری لانسنگ مارکیٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔ وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اورایس آئی ایف سی فری لانسرز کو کام کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement