شکارپور : ٹریکٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق
اندرون سندھ کے علاقے شکار پور میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خانپور کے قریب رحیم آباد روڈ پر ٹریکٹر نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ خاتون زخمی ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے لاشیں اور زخمی خاتون کو خانپور ہسپتال منتقل کرایا جب کہ ٹریکٹراور ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Leave A Comment