لاڑکانہ : مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 3 راہگیر زخمی
لاڑکانہ کے علاقے سبحان اللہ چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔ لاڑکانہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق نوجوان کی شناخت پنوں عاقل کے رہائشی علی حسن چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں نعیم میربحر، عامر چانڈیو اور کامران چانڈیو شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔