رحیم یارخان: پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور جہانگیر ترین کے پاٹنر مخدوم مصطفی محمود کی یقین دہانی پر اینتھول ایکشن کمیٹی کا جاری احتجاج ختم
رحیم یارخان( أن لائن) پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور جہانگیر ترین کے پاٹنر مخدوم مصطفی محمود کی یقین دہانی پر اینتھول ایکشن کمیٹی نے جاری احتجاج ختم کردیا سربراہ کمیٹی وپیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ نے کہا یقین دہانی پر عمل درأمد ہونے تک ہم احتجاج نہیں کریں گے مخدوم مصطفی محمود نے کہا کہ جہانگیر ترین کے زرعی رقبے میں اینتھول فیکٹری نہیں لگے گی جہانگیر ترین ہمارے بڑے ہیں وہ کوئ ایسا کام نہیں کریں گے جس سے عوام کو مشکلات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جمال والی نے اس خطے کی عوام سے محبت اور ان کے مسائل حل کرنے کی روایت صدیوں سے قائم کر رکھی ہے یہ مشن جاری رہے گا ممتاز چانگ نے اپنے حلقہ کے عوام کی بھر پور نمائندگی کی ہے۔
ان خیالات کا اظہارمخدوم مصطفی محمود رکن قومی اسمبلی نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ کی سربراہی میں اینتھول ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا مخدوم مصطفی محمود نے کہا کہ ہم اس خطے میں عوام کی بھلائ کے کام کررہے ہیں عوام کے لیے مشکلات پیدا نہیں ہونے دیں گے ایکشن کمیٹی کے سربراہ ورکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے فیکٹری کے زہر الود مضر اثرات سے عوامی مشکلات سے اگاہ کیا اور کہا کہ عوام فیکٹری لگانے کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں احتجاجی تحریک میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے فیکٹری بند ہونے تک مر مٹنے کے لیے تیار ہیں احتجاج میں مردوخواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے مخدوم سید احمد اور انکے گھرانے نے اس خطے کے عوام سے محبت کی ہے انہوں نے عوامی خدمت کے لیے یہ انتخابی حلقہ میرے حوالے کیا ہے اس لیے میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں فیکٹری کے مضر اثرات علاقے کے عوام کی زندگی وموت کا سوال ہے عوام سڑکوں پر نکل أے ہیں کسی صورت میں بھی عوامی جانوں سے کھیلنے نہین دیں مخدوم مصطفی محمود کی یقین دہانی کے بعد علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر پیدا ہوگیی ہے