نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
ن لیگ کے صدر نواز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ریلوے اسٹیشن انڈر پاس اور سرکلر روڈ کا معائنہ کیا، بازاروں کی تزئین و آرائش اور دکانوں پر آویزاں بورڈز کا بھی جائزہ لیا۔نواز شریف نے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کام بھی دیکھے۔