تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت اور مواقع کی کوئی کمی نہیں، نوجوان معاشرے کا سب سے متحرک اور امید افزاء طبقہ ہیں۔ ریاست کے غیر متزلزل، پُرعزم اور فیصلہ کُن ردِعمل سے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، دشمن کے پروپیگنڈے کا جامع اور بلا جھجک مقابلہ اور جھوٹے بیانیوں کو بے نقاب کیا جائے۔ بلوچستان اور اس کے عوام کی حقیقی صلاحیت، ترقی اور امنگوں کو اجاگر کیا جائے، بلوچستان کی تقدیر صرف بلوچستان کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ امن و استحکام سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بروئے کار لائے جا سکتے ہیں، فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے غیر ملکی سرپرستی یافتہ پراکسیز ہیں۔یہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے غیر ملکی سر پرستی یافتہ پراکسیز ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement