فیصل آباد: خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ، بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق
فیصل آباد میں چک 250 ر ب میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جاں بحق اور 1 بچی زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق پرانی رنجش کی بناء پر مخالفین نے خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر حملہ کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔