کراچی: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنٹ اور وکیل قتل
موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسٹیٹ ایجنٹ اور وکیل کو قتل کردیا۔نارتھ کراچی سیکٹر C-2/11 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اسٹیٹ ایجنٹ اور وکیل جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر C-2/11 میں شیڈ اسپتال، نعمانیہ مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے 2 افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 35 سالہ ہارون ولد شبیر اور 40 سالہ شکیل شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دونوں افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔