تازہ ترین

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آنے کے اثرات مقامی بازاروں پر دیکھنے میں آئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہوگئی ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 24 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement