تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 55 پروازیں منسوخ کردی گئی۔ آج مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔ آج کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظبی اور نجف کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں۔اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورِتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 17 ہزار 39 ہوگئی ہے۔