پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا، 4500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment