پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1126 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 538 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 68 ہزار 863 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 564 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔