کراچی: کسٹم اور رینجرز کا یوسف گوٹھ ٹرمینل پر چھاپہ، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد
پاکستان کسٹمز اور 91 وِنگ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔مشترکہ کارروائی یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کی گئی۔ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکم ملک، کراکری، ٹائلز، گھڑیاں، ایمیزون کنڈل ٹیبلٹس، کپڑے اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے، تاہم درست تخمینہ لگانے کے لیے انونٹری مرتب کی جا رہی ہے۔ اسمگل شدہ اشیاء کو 16 چھوٹے ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔