تازہ ترین

کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے لیاری میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان عدنان عرف ملا اور فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم عدنان عرف ملا کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک سدیس پپو گروپ سے ہے۔ملزم دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔گرفتار ہونے والا دوسرا ملزم فیصل بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے۔ملزم بھتہ وصولی کی رقوم کی شہر میں منتقلی میں ملوث ہے۔