سونا پھر مہنگا
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونا پھر مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہو گئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز اضافے سے 4708 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
Leave A Comment