ایس بی سی اے نے رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دیدیا
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے گل پلازہ میں آگ کے بعد اس سے ملحقہ رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔ایس بی سی اے کی جانب سے رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے ملبے کی وجہ سے رمپا پلازہ کے ستون متاثر ہوئے ہیں، رمپا پلازہ کےخطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔رمپا پلازہ میں کسی بھی غیر اجازت شدہ سرگرمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Leave A Comment