تازہ ترین

کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز کے درمیان مذاکرات کے بعد کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دودھ کی نئی ریٹیل قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کیلئے دودھ کی فی لیٹر قیمت 215 روپے، ہول سیلرز کیلئے 225 روپے جبکہ ریٹیلرز کیلئے 240 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل کمشنر کراچی  نے دودھ کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کراچی ڈیری فارمرز سے تجاویز طلب کی تھیں۔ اس سلسلے میں ڈیری فارمرز اور دودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔ترجمان کراچی ڈیری فارمرز  نے بتایا تھا کہ کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان اجلاس ہوا جس میں قیمتوں سے متعلق تجاویز زیر غور آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران کمشنر کراچی کو ضروری کام کے باعث جانا پڑا تھا اور اس وقت قیمت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔بعد ازاں مذاکرات مکمل ہونے کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت شہر میں دودھ کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement