سونا12ہزار700روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 5لاکھ سےمتجاوز
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ قیمت 5لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔صرافہ ڈیلرز ایسویسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 12ہزار700روپے کا بڑااضافہ ریکارڈ کیاگیا،فی تولہ سوناملکی تاریخ میں پہلی بار 5لاکھ 6ہزار362روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا 10888روپے مہنگا ہونے سے 4لاکھ 34ہزار123روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا127ڈالر مہنگا، 4840ڈالر کا ہوگیا۔