پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی 76، اندرون ملک کی 17 پروازیں منسوخ
پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 76 جبکہ اندرونِ ملک کی 17 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آج کراچی سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، بحرین، کویت اور ریاض کی 26 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔لاہورسے کویت، ریاض، ابوظبی، جدہ، فجیرہ، دمام اور دبئی کی 12 پرواز منسوخ ہو گئیں۔اسلام آباد، العین، فجیرہ، بحرین، شارجہ، دبئی کی 26 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔پشاور، دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ اور دوحہ کی 12 پروازیں آج فلائٹ شیڈول پر نہیں ہیں۔
اندرونِ ملک پروازوں میں اسلام آباد، گلگت کی 4، کراچی کی 4 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔