کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نجی سوسائٹی سے اغوا ہونے والا دو سالہ بچہ اذان بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ بچے کے والد عبد الوہاب نے اپنے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو سالہ اذان کو گھارو کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ الحمدللہ میرا بیٹا اذان بحفاظت مل گیا ہے، اسے گھارو سے بازیاب کرایا گیا ہے۔

کراچی: منگھوپیر روڈ پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کے باہر سے 2 سال کا بچہ اغواhttps://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=86663

یاد رہے کہ دو سالہ اذان کو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع ایک نجی سوسائٹی سے اغوا کر لیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔پولیس کی جانب سے بچے کی بازیابی کے حوالے سے مزید تفصیلات اور اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل اذان کے مبینہ اغوا کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔مظاہرہ نیا ناظم آباد میں کیا گیا تھا، جہاں بچے کے اہلخانہ کے ساتھ سوسائٹی کے رہائشی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement