کراچی: ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، نوجوان جاں بحق
کراچی کے علاقے موچکو یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ رحمان اور زخمیوں کی 23 سالہ شہریار اور 32 سالہ زین کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔