تازہ ترین

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے مبینہ طور پر 30 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے،سکیورٹی کمپنی کا عملہ طارق روڈ سے جوہر آباد میں واقع نجی بینک کی برانچ تک کیش پہنچانے جا رہا تھا، اس دوران وہ چائے پینے کیلئے رُکا تو واردات ہوگئی۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ سڑک کنارےکھڑی کیش وین کے پیچھے ایک کالی ڈبل کیبن گاڑی آکر رکتی ہے جس سے 4 افراد اترتے ہیں، ایک ملزم ڈرائیونگ سائیڈ سے جبکہ دیگر 3 پچھلے حصے سے وین میں داخل ہوتے ہیں، بعد ازاں ملزمان کیش وین اور ڈبل کیبن گاڑی کے ساتھ موقع سے روانہ ہو جاتے ہیں۔

 وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے  ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

 

Leave A Comment

Advertisement